احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: بَابُ: عَدَدِ صَلاَةِ الْعَصْرِ فِي الْحَضَرِ
باب: حضر میں عصر کی نماز کی رکعتوں کی تعداد کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 476
اخبرنا يعقوب بن إبراهيم، قال: حدثنا هشيم، قال: انبانا منصور بن زاذان، عن الوليد بن مسلم، عن ابي الصديق الناجي، عن ابي سعيد الخدري، قال:"كنا نحزر قيام رسول الله صلى الله عليه وسلم في الظهر والعصر، فحزرنا قيامه في الظهر قدر ثلاثين آية قدر سورة السجدة في الركعتين الاوليين وفي الاخريين على النصف من ذلك، وحزرنا قيامه في الركعتين الاوليين من العصر على قدر الاخريين من الظهر، وحزرنا قيامه في الركعتين الاخريين من العصر على النصف من ذلك".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم ظہر اور عصر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام کا اندازہ لگایا کرتے تھے، تو ہم نے ظہر کی پہلی دونوں رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ سورۃ السجدہ کی تیس آیتوں کے بقدر لگایا، اور آخر کی دونوں رکعتوں میں اس کا آدھا، اور ہم نے عصر کی پہلی دونوں رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ ظہر کی آخری دونوں رکعتوں کے بقدر لگایا، اور عصر کی آخری دونوں رکعتوں کا اندازہ اس کا آدھا لگایا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة 34 (452)، سنن ابی داود/الصلاة 130 (804)، (تحفة الأشراف: 3974)، مسند احمد 3/85، سنن الدارمی/الصلاة 62 (1225، 1226) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: