16: بَابُ: عَدَدِ صَلاَةِ الْعَصْرِ فِي الْحَضَرِ
باب: حضر میں عصر کی نماز کی رکعتوں کی تعداد کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 477
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله بن المبارك، عن ابي عوانة، عن منصور بن زاذان، عن الوليد ابي بشر، عن ابي المتوكل، عن ابي سعيد الخدري، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم"يقوم في الظهر فيقرا قدر ثلاثين آية في كل ركعة، ثم يقوم في العصر في الركعتين الاوليين قدر خمس عشرة آية".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر میں قیام کرتے تھے تو ہر رکعت میں تیس آیت کے بقدر پڑھتے تھے، پھر عصر میں پہلی دونوں رکعتوں میں پندرہ آیت پڑھنے کے بقدر قیام کرتے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 4259)، مسند احمد 3/2 (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح