احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: بَابُ: الشِّكَالِ فِي الْخَيْلِ
باب: شکال گھوڑے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3596
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: حدثنا محمد بن جعفر، قال: حدثنا شعبة. ح وانبانا إسماعيل بن مسعود، قال: حدثنا بشر، قال: حدثنا شعبة، عن عبد الله بن يزيد، عن ابي زرعة، عن ابي هريرة، قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم:"يكره الشكال من الخيل"، واللفظ لإسماعيل.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم «شکال» گھوڑا ناپسند فرماتے تھے۔ اس حدیث کے الفاظ اسماعیل راوی کی روایت کے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإمارة 27 (1875)، (تحفة الأشراف: 14894)، مسند احمد (2/457، 460) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہ راوی نے «شکال» کی تفسیر کی ہے، اہل لغت کے نزدیک گھوڑوں میں «شکال» یہ ہے کہ اس کے تین پاؤں سفید ہوں، اور ایک باقی بدن کے ہم رنگ ہو یا اس کے برعکس ہو، یعنی ایک پاؤں سفید اور باقی تین پاؤں باقی بدن کے ہم رنگ ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: