احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: بَابُ: الشَّفَقِ
باب: شفق کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 529
اخبرنا محمد بن قدامة، قال: حدثنا جرير، عن رقبة، عن جعفر بن إياس، عن حبيب بن سالم، عن النعمان بن بشير، قال: انا اعلم الناس بميقات هذه الصلاة عشاء الآخرة،"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصليها لسقوط القمر لثالثة".
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ میں اس نماز یعنی عشاء آخرہ کا وقت لوگوں سے زیادہ جانتا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے تیسری تاریخ کا چاند ڈوبنے کے وقت پڑھتے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 7 (419)، سنن الترمذی/الصلاة 9 (166)، مسند احمد 4/ 270، 272، 274، سنن الدارمی/الصلاة 18 (1247)، (تحفة الأشراف: 11614) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: تیسری رات کا چاند دو گھنٹے تک رہتا ہے لہٰذا اگر چھ بجے سورج ڈوبے تو آٹھ بجے عشاء پڑھنی چاہیئے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: