احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: بَابُ: تَعْجِيلِ الْعِشَاءِ
باب: عشاء جلدی پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 528
اخبرنا عمرو بن علي، ومحمد بن بشار، قالا: حدثنا محمد، قال: حدثنا شعبة، عن سعد بن إبراهيم، عن محمد بن عمرو بن حسن، قال: قدم الحجاج، فسالنا جابر بن عبد الله، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم"يصلي الظهر بالهاجرة، والعصر والشمس بيضاء نقية، والمغرب إذا وجبت الشمس، والعشاء احيانا كان إذا رآهم قد اجتمعوا عجل وإذا رآهم قد ابطئوا اخر".
محمد بن عمرو بن حسن کہتے ہیں کہ حجاج آئے تو ہم نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم سے پوچھا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر دوپہر میں (سورج ڈھلتے ہی) پڑھتے تھے، اور عصر اس وقت پڑھتے جب سورج سفید اور صاف ہوتا، اور مغرب اس وقت پڑھتے جب سورج ڈوب جاتا، اور عشاء جب آپ دیکھتے کہ لوگ جمع ہو گئے ہیں تو جلدی پڑھ لیتے، اور جب دیکھتے کہ لوگ دیر کر رہے ہیں تو مؤخر کرتے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المواقیت 18 (560)، 21 (565)، صحیح مسلم/المساجد 40 (646)، سنن ابی داود/الصلاة 3 (397)، (تحفة الأشراف: 2644)، مسند احمد 3/369، 370، سنن الدارمی/الصلاة 2 (1222) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: