احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: بَابُ: الزِّيَادَةِ فِي الْوَزْنِ
باب: تول (وزن) میں زیادہ کر دینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4594
اخبرنا محمد بن عبد الاعلى , قال: حدثنا خالد , عن شعبة , قال: اخبرني محارب بن دثار , عن جابر , قال:"لما قدم النبي صلى الله عليه وسلم المدينة , دعا بميزان فوزن لي وزادني".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ آئے تو آپ نے ترازو منگا کر اس سے مجھے تول کر دیا اور مجھے اس سے کچھ زیادہ دیا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة 59 (443)، الوکالة 8 (2309)، الاستقراض 7 (2394)، الہبة 32 (3603، 3604)، صحیح مسلم/المسافرین 11 (715)، سنن ابی داود/البیوع 11(3341)، (تحفة الأشراف: 2578)، مسند احمد (3/299، 302، 363) سنن الدارمی/البیوع 46 (2626) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اگر بغیر شرط کے خریداری (یا قرض دار) اپنی طرف سے قیمت میں زیادہ کر دے تو اس کو علماء نے مستحب قرار دیا ہے، اور اس کو خفیہ صدقہ سے تعبیر کیا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: