احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

54: بَابُ: الرُّجْحَانِ فِي الْوَزْنِ
باب: جھکتا ہوا تولنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4596
اخبرنا يعقوب بن إبراهيم , قال: حدثنا عبد الرحمن , عن سفيان , عن سماك , عن سويد بن قيس , قال: جلبت انا ومخرفة العبدي بزا من هجر , فاتانا رسول الله صلى الله عليه وسلم ونحن بمنى ووزان يزن بالاجر , فاشترى منا سراويل , فقال للوزان:"زن وارجح".
سوید بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور مخرفہ عبدی رضی اللہ عنہ مقام ہجر سے کپڑا لائے، ہم منیٰ میں تھے کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آ گئے، وہاں ایک تولنے والا تھا جو اجرت پر تول رہا تھا، تو آپ نے ہم سے پاجامہ خریدا اور تولنے والے سے فرمایا: جھکتا ہوا تولو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/البیوع 7 (3336)، سنن الترمذی/البیوع 66(1305)، سنن ابن ماجہ/التجارات 34(2220)، اللباس 12 (3579)، (تحفة الأشراف: 4810)، مسند احمد (4/352)، سنن الدارمی/البیوع 47 (2627) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: