احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

52: بَابُ: أَخْذِ الْوَرِقِ مِنَ الذَّهَبِ
باب: سونے کے بدلے چاندی لینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4593
اخبرنا محمد بن عبد الله بن عمار , قال: حدثنا المعافى , عن حماد بن سلمة , عن سماك بن حرب , عن سعيد بن جبير , عن ابن عمر , قال: اتيت النبي صلى الله عليه وسلم , فقلت: رويدك اسالك إني ابيع الإبل بالبقيع بالدنانير , وآخذ الدراهم ؟ , قال:"لا باس ان تاخذ بسعر يومها , ما لم تفترقا وبينكما شيء".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا: ٹھہریے! میں آپ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں؟ میں بقیع میں دینار کے بدلے اونٹ بیچتا ہوں اور درہم لیتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اسی دن کے بھاؤ سے لو تو کوئی حرج نہیں جب تک کہ تم ایک دوسرے سے الگ نہ ہو اور تمہارے درمیان ایک دوسرے پر کچھ باقی ہو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4586 (ضعیف)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: