احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

100: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ أَنْ يُخَمَّرَ وَجْهُ الْمُحْرِمِ وَرَأْسُهُ إِذَا مَاتَ
باب: محرم کے مر جانے پر اس کا منہ اور سر ڈھانپنے کی ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2860
اخبرنا محمد بن معاوية، قال: حدثنا خلف يعني ابن خليفة، عن ابي بشر، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، ان رجلا كان حاجا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم وانه لفظه بعيره، فمات، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"يغسل، ويكفن في ثوبين، ولا يغطى راسه ووجهه، فإنه يقوم يوم القيامة ملبيا".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کر رہا تھا کہ اس کے اونٹ نے اسے گرا دیا جس سے وہ مر گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے غسل دیا جائے، اور دونوں کپڑوں ہی میں اسے کفنا دیا جائے، اور اس کا سر اور چہرہ نہ ڈھانپا جائے، کیونکہ وہ قیامت کے دن لبیک پکارتا ہوا اٹھے گا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2714 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: