احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

42: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي خَاتَمِ الذَّهَبِ لِلرِّجَالِ
باب: مردوں کو سونے کی انگوٹھی پہننے کی اجازت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5166
اخبرنا محمد بن يحيى بن محمد بن كثير الحراني، قال: حدثنا سعيد بن حفص، قال: حدثنا موسى بن اعين، عن عيسى بن يونس، عن الضحاك بن عبد الرحمن، عن عطاء الخراساني، عن سعيد بن المسيب، قال: قال عمر لصهيب:"ما لي ارى عليك خاتم الذهب ؟ قال: قد رآه من هو خير منك فلم يعبه، قال: من هو ؟ قال: رسول الله صلى الله عليه وسلم".
سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ نے صہیب رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں سونے کی انگوٹھی پہنے دیکھتا ہوں؟ انہوں نے کہا: اسے تو انہوں نے بھی دیکھا ہے جو آپ سے بہتر تھے، لیکن اسے معیوب نہیں سمجھا۔ پوچھا: وہ کون ہیں؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 4961) (ضعیف الإسناد) (اس کے راوی ’’ عطاء خراسانی‘‘ مدلس اور حافظہ کے کمزور ہیں)

وضاحت: ۱؎: یہ حدیث منکر ہے، کیونکہ عطاء خراسانی مدلس ہیں اور عنعنہ کے ساتھ روایت کی ہے، اور ان کی یہ روایت صحیح روایات کے خلاف ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ عطاء الخراسانى عنعن (وكان يدلس، انظر تقريب التھذيب :4600 والفتح المبين فى تحقيق طبقات المدلسين ص 105)

Share this: