احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

43: بَابُ: خَاتَمِ الذَّهَبِ
باب: سونے کی انگوٹھی کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5167
اخبرنا علي بن حجر، عن إسماعيل، عن عبد الله بن دينار، عن ابن عمر، قال: اتخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم خاتم الذهب، فلبسه رسول الله صلى الله عليه وسلم، فاتخذ الناس خواتيم الذهب، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إني كنت البس هذا الخاتم وإني لن البسه ابدا"، فنبذه، فنبذ الناس خواتيمهم.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، پھر اسے پہنا، تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھی بنوائی، آپ نے فرمایا: میں یہ انگوٹھی پہنتا تھا لیکن اب کبھی نہیں پہنوں گا اور اسے پھینک دی تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 7145)، مسند احمد (2/109)، ویأتي عند المؤلف برقم: (5277) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: