24: بَابُ: فَضْلِ السِّرِّ عَلَى الْجَهْرِ
باب: سری قرأت کی جہری قرأت پر فضیلت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1664
اخبرنا هارون بن محمد بن بكار بن بلال، قال: حدثنا محمد يعني ابن سميع، قال: حدثنا زيد يعني ابن واقد، عن كثير بن مرة، ان عقبة بن عامر حدثهم، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"إن الذي يجهر بالقرآن كالذي يجهر بالصدقة , والذي يسر بالقرآن كالذي يسر بالصدقة".
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو جہر سے قرآن پڑھتا ہے وہ اس شخص کی طرح ہے جو اعلان کر کے صدقہ کرتا ہے، اور جو آہستہ قرآن پڑھتا ہے وہ اس شخص کی طرح ہے جو چھپا کر چپکے سے صدقہ کرتا ہے“ ۱؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 315 (1333)، سنن الترمذی/فضائل القرآن 20 (2919)، (تحفة الأشراف: 9949)، مسند احمد 4/151، 158، 201، ویأتی عند المؤلف برقم: 2562 (صحیح)
وضاحت: ۱؎: یہ صرف نفلی نماز ہے، ورنہ مغرب، عشاء، فجر اور جمعہ کی نماز میں جہر کرنا واجب ہے، جس طرح فرض و نفل صدقہ کا معاملہ ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح