احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

25: بَابُ: دَعْوَةِ السُّحُورِ
باب: سحری کی دعوت دینے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2165
اخبرنا شعيب بن يوسف بصري، قال: حدثنا عبد الرحمن، عن معاوية بن صالح، عن يونس بن سيف، عن الحارث بن زياد، عن ابي رهم، عن العرباض بن سارية، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، وهو يدعو إلى السحور في شهر رمضان , وقال:"هلموا إلى الغداء المبارك".
عرباض بن ساریہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: آپ رمضان کے مہینہ میں سحری کھانے کے لیے بلا رہے تھے، اور فرما رہے تھے: آؤ صبح کے مبارک کھانے پر۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصوم16 (2344)، (تحفة الأشراف: 9883)، مسند احمد 4/126، 127 (صحیح) (سند میں یونس بن سیف مقبول راوی ہیں، لیکن حدیث شواہد کی بناپر صحیح لغیرہ ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: