احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: بَابُ: فَضْلِ السُّحُورِ
باب: سحری کرنے کی فضیلت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2164
اخبرنا إسحاق بن منصور، قال: انبانا عبد الرحمن، قال: حدثنا شعبة، عن عبد الحميد صاحب الزيادي، قال: سمعت عبد الله بن الحارث يحدث، عن رجل من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، قال: دخلت على النبي صلى الله عليه وسلم وهو يتسحر، فقال:"إنها بركة اعطاكم الله إياها فلا تدعوه".
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ اس وقت سحری کھا رہے تھے، آپ نے فرمایا: یہ برکت ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے تمہیں دی ہے تو تم اسے مت چھوڑو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 15605)، مسند احمد 5/367، 370، 371 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: