احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

106: بَابُ: اتِّخَاذِ الْقُبُورِ مَسَاجِدَ
باب: قبروں کو مسجد بنانے پر وارد وعید کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2048
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا خالد بن الحارث، قال: حدثنا شعبة، عن قتادة، عن سعيد بن المسيب، عن عائشة، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال:"لعن الله قوما اتخذوا قبور انبيائهم مساجد".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر لعنت فرمائی ہے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجد بنا لیا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 16123)، مسند احمد 6/146، 252 (صحیح)

Share this: