احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

31: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ لُبْسِ السَّرَاوِيلِ، فِي الإِحْرَامِ
باب: احرام میں پاجامہ (شلوار) پہننے کی ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2671
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا يحيى، قال: حدثنا عبيد الله، قال: حدثني نافع، عن ابن عمر، ان رجلا قال: يا رسول الله ما نلبس من الثياب إذا احرمنا ؟ قال:"لا تلبسوا القميص , وقال عمرو مرة اخرى: القمص ولا العمائم، ولا السراويلات، ولا الخفين، إلا ان لا يكون لاحدكم نعلان فليقطعهما اسفل من الكعبين، ولا ثوبا مسه ورس ولا زعفران".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! جب ہم احرام باندھ لیں تو کون سے کپڑے پہنیں؟ آپ نے فرمایا: نہ قمیص پہنو، (عمرو بن علی نے دوسری بار قمیص کے بجائے جمع کے صیغے کے ساتھ قمص کہا) نہ عمامے، نہ پائجامے اور نہ موزے، البتہ اگر کسی کے پاس جوتے نہ ہوں تو موزوں کو کاٹ کر ٹخنوں سے نیچے کر لے، اور نہ ایسا کپڑا جس میں ورس اور زعفران لگی ہو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 8215)، مسند احمد (2/54) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: