احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ لُبْسِ الْقَمِيصِ، لِلْمُحْرِمِ
باب: محرم کو قمیص پہننے کی ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2670
اخبرنا قتيبة، عن مالك، عن نافع، عن عبد الله بن عمر، ان رجلا سال رسول الله صلى الله عليه وسلم ما يلبس المحرم من الثياب ؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا تلبسوا القمص، ولا العمائم، ولا السراويلات، ولا البرانس، ولا الخفاف، إلا احد لا يجد نعلين فليلبس خفين، وليقطعهما اسفل من الكعبين، ولا تلبسوا شيئا مسه الزعفران ولا الورس".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: محرم کون سے کپڑے پہنے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نہ قمیص پہنو نہ عمامے نہ پائجامے، نہ ٹوپیاں اور نہ موزے البتہ اگر کسی کو جوتے نہ مل پائیں تو موزے پہن لے، اور انہیں کاٹ کر ٹخنوں سے نیچے سے کر لے، اور نہ کوئی ایسا کپڑا پہنو جس میں زعفران یا ورس لگی ہو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 21 (1542)، اللباس 13 (5803)، صحیح مسلم/الحج 1 (1177)، سنن ابی داود/المناسک 32 (1824)، سنن ابن ماجہ/الحج 20 (2932)، (تحفة الأشراف: 8325)، موطا امام مالک/الحج 3 (8)، 4 (9)، مسند احمد (2/63، سنن الدارمی/المناسک 9 (1841)، ویأتي عند المؤلف برقم: 2675) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: