احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي إِمْسَاكِ الْكَلْبِ لِلصَّيْدِ
باب: شکار کے لیے کتا پالنے کی رخصت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4291
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا الليث، عن نافع، عن ابن عمر، انه سمعه، يقول: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"من امسك كلبا إلا كلبا ضاريا، او كلب ماشية نقص من اجره كل يوم قيراطان".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے شکار کرنے والے کتے یا جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے کتے کے سوا کوئی کتا پالا تو روزانہ اس کا اجر دو قیراط کم ہو گا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 8316) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: