احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي إِمْسَاكِ الْكَلْبِ لِلْحَرْثِ
باب: کھیت کی رکھوالی کے لیے کتا پالنے کی رخصت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4293
اخبرنا محمد بن بشار، قال: حدثنا يحيى، وابن ابي عدي، ومحمد بن جعفر , عن عوف، عن الحسن، عن عبد الله بن مغفل، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"من اتخذ كلبا إلا كلب صيد، او ماشية، او زرع نقص من اجره كل يوم قيراط".
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے شکاری کتے، یا جانوروں یا کھیت کی رکھوالی کرنے والے کتے کے سوا کوئی کتا پالا تو روزانہ اس کا اجر ایک قیراط کم ہو گا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4285 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: