احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

98: بَابُ: الصَّدَقَةِ لاَ تَحِلُّ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے لیے صدقہ و زکاۃ کے جائز نہ ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2614
اخبرنا زياد بن ايوب، قال: حدثنا عبد الواحد بن واصل، قال: حدثنا بهز بن حكيم، عن ابيه، عن جده، قال:"كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا اتي بشيء سال عنه اهدية ام صدقة، فإن قيل صدقة لم ياكل، وإن قيل هدية بسط يده".
بہز بن حکیم کے دادا (معاویہ بن حیدہ) رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (کھانے کی) کوئی چیز لائی جاتی تو آپ پوچھتے: یہ ہدیہ ہے یا صدقہ؟ اگر کہا جاتا کہ یہ صدقہ ہے تو آپ نہ کھاتے اور اگر کہا جاتا یہ ہدیہ ہے تو آپ (کھانے کے لیے) اپنا ہاتھ بڑھاتے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الزکاة25 (656)، (تحفة الأشراف: 11386)، مسند احمد (5/5) (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: