احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

100: بَابُ: شِرَاءِ الصَّدَقَةِ
باب: صدقہ خریدنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2616
اخبرنا محمد بن سلمة، والحارث بن مسكين قراءة عليه وانا اسمع، عن ابن القاسم، قال: حدثنا مالك، عن زيد بن اسلم، عن ابيه، قال: سمعت عمر يقول: حملت على فرس في سبيل الله عز وجل، فاضاعه الذي كان عنده واردت ان ابتاعه منه، وظننت انه بائعه برخص، فسالت عن ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال:"لا تشتره وإن اعطاكه بدرهم، فإن العائد في صدقته كالكلب يعود في قيئه".
اسلم کہتے ہیں کہ میں نے عمر رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ میں نے (ایک آدمی کو) ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں سواری کے لیے دیا تو اسے اس شخص نے برباد کر دیا، تو میں نے سوچا کہ میں اسے خرید لوں، خیال تھا کہ وہ اسے سستا ہی بیچ دے گا، میں نے اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، تو آپ نے فرمایا: تم اسے مت خریدو گرچہ وہ تمہیں ایک ہی درہم میں دیدے، کیونکہ صدقہ کر کے پھر اسے لینے والا کتے کی طرح ہے جو قے کر کے اسے چاٹتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الزکاة 59 (1490)، الھبة 30 (2623)، 37 (2636)، الوصایا 31 (2970)، الجھاد 119 (2970)، 137 (3003)، صحیح مسلم/الھبات 1 (1620)، سنن ابن ماجہ/الصدقات 1 (2390)، 2 (1392)، ما/الزکاة 26 (49)، (تحفة الأشراف: 10385)، مسند احمد (1/ 25، 37، 40، 54) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: