احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

97: بَابُ: مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ
باب: لوگوں کا غلام بھی انہیں میں شمار ہو گا۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2613
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا يحيى، قال: حدثنا شعبة، قال: حدثنا الحكم، عن ابن ابي رافع، عن ابيه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم استعمل رجلا من بني مخزوم على الصدقة، فاراد ابو رافع ان يتبعه فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن الصدقة لا تحل لنا، وإن مولى القوم منهم".
ابورافع رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی مخزوم کے ایک شخص کو صدقہ پر عامل مقرر فرمایا، تو ابورافع نے بھی اس کے ساتھ جانا چاہا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صدقہ ہمارے لیے حلال نہیں ہے، لوگوں کا غلام بھی انہیں میں سے شمار ہوتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الزکاة29 (1650)، سنن الترمذی/الزکاة25 (657)، (تحفة الأشراف: 2018)، مسند احمد (6/8، 10، 390) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ابورافع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: