احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: بَابُ: ذِكْرِ مَا يُسْتَفْتَحُ بِهِ الْقِيَامُ
باب: قیام اللیل کس دعا سے شروع کی جائے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 1618
اخبرنا عصمة بن الفضل، قال: حدثنا زيد بن الحباب، عن معاوية بن صالح، قال: حدثنا الازهر بن سعيد، عن عاصم بن حميد، قال: سالت عائشة بما كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يستفتح قيام الليل ؟ قالت: لقد سالتني عن شيء ما سالني عنه احد قبلك، كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يكبر عشرا , ويحمد عشرا , ويسبح عشرا , ويهلل عشرا , ويستغفر عشرا , ويقول:"اللهم اغفر لي واهدني وارزقني وعافني , اعوذ بالله من ضيق المقام يوم القيامة".
عاصم بن حمید کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے قیام کی شروعات کس سے کرتے تھے؟ تو وہ کہنے لگیں، تو نے مجھ سے ایک ایسی چیز پوچھی ہے جو تم سے پہلے کسی نے نہیں پوچھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دس بار «اللہ اکبر»، دس بار «الحمد للہ»، دس بار «سبحان اللہ» اور دس بار «لا الٰہ الا اللہ» اور دس بار «استغفر اللہ» کہتے تھے، اور «اللہم اغفر لي واهدني وارزقني وعافني أعوذ باللہ من ضيق المقام يوم القيامة» اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھے راہ دکھا، مجھے رزق عطا فرما، اور میری حفاظت فرما، میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں قیامت کے روز جگہ کی تنگی سے کہتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 121 (766)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 180 (1356)، (تحفة الأشراف: 16166) مسند احمد 6/143، ویأتي ہذا الحدیث عند المؤلف برقم: 5537 (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: