احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: بَابُ: وَقْتِ الْقِيَامِ
باب: قیام اللیل (تہجد) کے وقت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1617
اخبرنا محمد بن إبراهيم البصري، عن بشر هو ابن المفضل، قال: حدثنا شعبة، عن اشعث بن سليم، عن ابيه، عن مسروق، قال: قلت لعائشة:"اي الاعمال احب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ؟ قالت: الدائم , قلت: فاي الليل كان يقوم ؟ قالت: إذا سمع الصارخ".
مسروق کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ محبوب کون سا عمل تھا؟ تو انہوں نے کہا: جس عمل پر مداومت ہو، میں نے پوچھا: رات میں آپ کب اٹھتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: جب مرغ کی بانگ سنتے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/التھجد 7 (1132)، الرقاق 18 (6461)، صحیح مسلم/المسافرین 17 (741)، سنن ابی داود/الصلاة 312 (1317)، (تحفة الأشراف: 17659)، مسند احمد 6/94، 110، 147، 203، 279 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہ عام معمول کی بات ہو گی، ورنہ خود عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آپ رات کے ہر حصے میں سوتے یا نماز پڑھتے پائے گئے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: