احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: بَابُ: الْحَجِّ عَنِ الْحَىِّ الَّذِي، لاَ يَسْتَمْسِكُ عَلَى الرَّحْلِ
باب: زندہ شخص جو سواری پر ٹھہر نہیں سکتا اس کی طرف سے حج کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2636
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا سفيان، عن الزهري، عن سليمان بن يسار، عن ابن عباس، ان امراة من خثعم سالت النبي صلى الله عليه وسلم غداة جمع، فقالت: يا رسول الله , فريضة الله في الحج على عباده ادركت ابي شيخا كبيرا لا يستمسك على الرحل افاحج عنه، قال:"نعم".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ خثعم کی ایک عورت نے مزدلفہ (یعنی دسویں ذی الحجہ) کی صبح کی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اللہ کے رسول! حج کے سلسلہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر جو فریضہ عائد کیا ہے اس نے میرے والد کو اس حال میں پایا کہ وہ بہت بوڑھے ہیں، سواری پر ٹک نہیں سکتے، کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں (کر لو)۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 5725) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: