احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: بَابُ: الْحَجِّ عَنِ الْمَيِّتِ الَّذِي، لَمْ يَحُجَّ
باب: حج نہ کرنے والے میت کی طرف سے حج بدل کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2634
اخبرنا عمران بن موسى، قال: حدثنا عبد الوارث، قال: حدثنا ابو التياح قال: حدثني موسى بن سلمة الهذلي، ان ابن عباس قال: امرت امراة سنان بن سلمة الجهني ان يسال رسول الله صلى الله عليه وسلم , ان امها ماتت ولم تحج افيجزئ عن امها ان تحج عنها، قال:"نعم لو كان على امها دين فقضته عنها الم يكن يجزئ عنها ؟ فلتحج عن امها".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک عورت نے سنان بن سلمہ جہنی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھیں کہ میری ماں مر گئی ہے اور اس نے حج نہیں کیا ہے تو کیا میں اس کی طرف سے حج کروں تو اسے کافی ہو گا؟ آپ نے فرمایا: ہاں، اگر اس کی ماں پر قرض ہوتا اور وہ اس کی جانب سے ادا کرتی تو کیا یہ اس کی طرف سے کافی نہ ہو جاتا؟ لہٰذا اسے اپنی ماں کی طرف سے حج کرنا چاہیئے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 6505)، مسند احمد (1/279) (صحیح الإسناد)

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: