احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: الْعُمْرَةِ عَنِ الرَّجُلِ الَّذِي، لاَ يَسْتَطِيعُ
باب: طاقت نہ رکھنے والے شخص کی طرف سے عمرہ کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2638
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا وكيع، قال: حدثنا شعبة، عن النعمان بن سالم، عن عمرو بن اوس، عن ابي رزين العقيلي، انه قال: يا رسول الله إن ابي شيخ كبير لا يستطيع الحج ولا العمرة والظعن، قال:"حج عن ابيك واعتمر".
ابورزین عقیلی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے والد بہت بوڑھے ہیں، نہ وہ حج و عمرہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں، اور نہ ہی سواری پر چڑھ سکتے ہیں، آپ نے فرمایا: تم اپنے والد کی طرف سے حج و عمرہ کر لو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2622 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: