احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

46: بَابُ: إِخْرَاجِ الزَّكَاةِ مِنْ بَلَدٍ إِلَى بَلَدٍ
باب: ایک شہر کی زکاۃ دوسرے شہر میں بھیجنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2523
اخبرنا محمد بن عبد الله بن المبارك، قال: حدثنا وكيع، قال: حدثنا زكريا بن إسحاق وكان ثقة، عن يحيى بن عبد الله بن صيفي، عن ابي معبد، عن ابن عباس، ان النبي صلى الله عليه وسلم بعث معاذ بن جبل إلى اليمن، فقال:"إنك تاتي قوما اهل كتاب فادعهم إلى شهادة ان لا إله إلا الله واني رسول الله، فإن هم اطاعوك فاعلمهم ان الله عز وجل افترض عليهم خمس صلوات في كل يوم وليلة، فإن هم اطاعوك، فاعلمهم ان الله عز وجل قد افترض عليهم صدقة في اموالهم تؤخذ من اغنيائهم، فتوضع في فقرائهم، فإن هم اطاعوك لذلك، فإياك وكرائم اموالهم، واتق دعوة المظلوم فإنها ليس بينها وبين الله عز وجل حجاب".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا تو فرمایا: تم ایک ایسی قوم کے پاس جا رہے ہو جو اہل کتاب ہیں، تم انہیں اس بات کی گواہی کی دعوت دو کہ اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں، اور میں اللہ کا رسول ہوں۔ اگر وہ تمہاری یہ بات مان لیں تو انہیں بتاؤ کہ اللہ عزوجل نے ان پر ہر دن اور رات میں پانچ (وقت کی) نمازیں فرض کی ہیں، اگر وہ تمہاری یہ بات (بھی) مان لیں تو انہیں بتاؤ کہ اللہ عزوجل نے ان کے مالوں میں زکاۃ فرض کی ہے جو ان کے مالداروں سے لی جائے گی، اور ان کے محتاجوں میں تقسیم کر دی جائے گی، اگر وہ تمہاری یہ بات (بھی) مان لیں تو ان کے اچھے و عمدہ مال لینے سے بچو، اور مظلوم کی بد دعا سے بچو کیونکہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی حجاب نہیں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2437 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: