احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

176: بَابُ: السَّعْىِ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ
باب: صفا و مروہ کے درمیان سعی کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2982
اخبرنا ابو عمار الحسين بن حريث، قال: انبانا سفيان، عن عمرو، عن عطاء، عن ابن عباس، قال:"إنما سعى النبي صلى الله عليه وسلم بين الصفا والمروة ليري المشركين قوته".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا و مروہ کے درمیان سعی کی تاکہ مشرکین کو اپنی قوت دکھا سکیں (تاکہ وہ یہ نہ سمجھیں کہ ہم مدینے جا کر کمزور و لاغر ہو گئے ہیں)۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 80 (1649)، المغازي 43 (4257)، صحیح مسلم/الحج 39 (1266)، (تحفة الأشراف: 5943)، سنن الترمذی/الحج 39 (863)، مسند احمد (1/221، 255، 306، 310، 311، 373) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: