احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

177: بَابُ: السَّعْىِ فِي بَطْنِ الْمَسِيلِ
باب: صفا مروہ میں وادی کے نشیبی حصہ کو دوڑ کر طے کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2983
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا حماد، عن بديل، عن المغيرة بن حكيم، عن صفية بنت شيبة، عن امراة، قالت: رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يسعى في بطن المسيل، ويقول:"لا يقطع الوادي إلا شدا".
صفیہ بنت شیبہ ایک عورت سے روایت کرتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وادی کے نشیبی حصہ کو دوڑ کر طے کرتے ہوئے دیکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: یہ وادی دوڑ کر ہی پار کی جائے گی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الحج 43 (2987)، (تحفة الأشراف: 18382)، مسند احمد (6/404، 405) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اب اس حصے پر دو سبز پتھر لگا دیئے گئے ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: