احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

47: بَابُ: تَخْمِيرِ الْمُحْرِمِ وَجْهَهُ وَرَأْسَهُ
باب: محرم کے سر اور چہرہ ڈھانپنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2714
اخبرنا محمد بن بشار، قال: حدثنا محمد، قال: حدثنا شعبة , قال: سمعت ابا بشر يحدث، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس , ان رجلا وقع عن راحلته فاقعصته، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"اغسلوه بماء وسدر، ويكفن في ثوبين خارجا راسه ووجهه، فإنه يبعث يوم القيامة ملبيا".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص اپنی سواری سے گر پڑا تو سواری نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے پانی اور بیر کے پتوں سے غسل دو، اور اسے دو کپڑوں میں کفنایا جائے، اور اس کا سر اور چہرہ کھلا رکھا جائے کیونکہ وہ قیامت کے دن لبیک کہتا ہوا اٹھایا جائے گا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز 20 (1267)، الصید 21 (1851)، صحیح مسلم/الحج 14 (1206)، سنن ابن ماجہ/الحج 89 (3084م)، (تحفة الأشراف: 5453)، مسند احمد (1/215، 286، 328، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 2856، 2857، 2860) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: