احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

45: بَابُ: الْكُحْلِ لِلْمُحْرِمِ
باب: محرم کے لیے سرمہ کے استعمال کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2712
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا سفيان، عن ايوب بن موسى، عن نبيه بن وهب، عن ابان بن عثمان، عن ابيه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم في المحرم:"إذا اشتكى راسه وعينيه ان يضمدهما بصبر".
عثمان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محرم کے بارے میں فرمایا: جب اس کے سر میں درد ہو یا آنکھیں دکھیں تو ایلوا کا لیپ کر لے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج 12 (1204)، سنن ابی داود/الحج 37 (1838)، سنن الترمذی/الحج 106 (952)، مسند احمد (1/59، 65)، سنن الدارمی/المناسک 83 (1971) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی ایسی دوا لگا لے جس میں خوشبو نہ ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: