احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

48: بَابُ: إِفْرَادِ الْحَجِّ
باب: حج افراد کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2716
اخبرنا عبيد الله بن سعيد، وإسحاق بن منصور , عن عبد الرحمن، عن مالك، عن عبد الرحمن بن القاسم، عن ابيه، عن عائشة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم افرد الحج".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج افراد کیا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج17 (1211)، سنن ابی داود/الحج23 (1777)، سنن الترمذی/الحج10 (820)، سنن ابن ماجہ/الحج27 (2964)، (تحفة الأشراف: 17517)، موطا امام مالک/الحج 11 (37) حم6/243، سنن الدارمی/المناسک 16 (1853) (صحیح الإسناد، شاذ)

وضاحت: ۱؎: حج کی تین قسمیں ہیں: افراد، قران اور تمتع، حج افراد: یہ ہے کہ صرف حج کی نیت سے احرام باندھے اور حج قران یہ ہے کہ حج اور عمرہ دونوں کی ایک ساتھ نیت کرے اور ساتھ میں ہدی کا جانور بھی لے اور حج تمتع یہ ہے کہ حج کے مہینے میں میقات سے صرف عمر ے کی نیت کرے پھر مکہ میں جا کر عمرہ کی ادائیگی کے بعد احرام کھول دے اور پھر آٹھویں تاریخ کو مکہ سے نئے سرے سے حج کا احرام باندھے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف شاذ

Share this: