احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

31: بَابُ: التَّقَدُّمِ قَبْلَ شَهْرِ رَمَضَانَ
باب: ماہ رمضان سے ایک روز پہلے روزہ رکھنے کی ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2174
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا الوليد، عن الاوزاعي، عن يحيى، عن ابي سلمة، عن ابي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لا تقدموا قبل الشهر بصيام، إلا رجل كان يصوم صياما اتى ذلك اليوم على صيامه".
ابوہریرہ رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان کا مہینہ (شروع ہونے) سے پہلے تم روزہ نہ رکھو، سوائے اس آدمی کے جو کسی خاص دن روزہ رکھتا ہو، اور (اتفاق سے) وہ دن رمضان کے روزہ سے پہلے آ پڑے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصوم 14 (1914)، صحیح مسلم/الصوم 3 (1082)، سنن ابی داود/الصوم 11 (2335)، سنن الترمذی/الصوم 2 (684)، سنن ابن ماجہ/الصوم 5 (1650)، (تحفة الأشراف: 15391)، مسند احمد 2/234، 437، 408، 438، 477، 497، 513، سنن الدارمی/الصوم 4 (1731)، ویأتی عند المؤلف برقم: 2192 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: