احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ وَمُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَلَى أَبِي سَلَمَةَ فِيهِ
باب: اس حدیث میں ابوسلمہ سے روایت کرنے میں یحییٰ بن ابی کثیر اور محمد بن عمرو پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2175
اخبرني عمران بن يزيد بن خالد، قال: حدثنا محمد بن شعيب، قال: انبانا الاوزاعي، عن يحيى، قال: حدثني ابو سلمة، قال: اخبرني ابو هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لا يتقدمن احد الشهر بيوم ولا يومين، إلا احد كان يصوم صياما قبله فليصمه".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ماہ رمضان سے ایک دن یا دو دن پہلے کوئی روزہ نہ رکھے، البتہ جو اس سے پہلے (اس دن) روزہ رکھتا رہا ہو تو وہ رکھے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مطلب یہ ہے کہ اس دن کا روزہ رکھنا اگر پہلے سے اس کے معمولات میں داخل ہو تو وہ رکھے کیونکہ یہ استقبال رمضان کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ اس کے مستقل معمولات کا ایک حصہ ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: