احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: بَابُ: كَيْفَ الْفَجْرُ
باب: فجر کیسے ہوتی ہے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 2172
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا يحيى، قال: حدثنا التيمي، عن ابي عثمان، عن ابن مسعود، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"إن بلالا يؤذن بليل لينبه نائمكم، ويرجع قائمكم وليس الفجر ان يقول هكذا، واشار بكفه، ولكن الفجر ان يقول هكذا، واشار بالسبابتين".
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال رات ہی میں اذان دیتے ہیں، تاکہ وہ تم میں سونے والوں کو ہوشیار کر دیں، (تہجد پڑھنے یا سحری کھانے کے لیے) اور تہجد پڑھنے والوں کو (گھر) لوٹا دیں، اور فجر اس طرح ظاہر نہیں ہوتی، انہوں اپنی ہتھیلی سے اشارہ کیا، بلکہ فجر اس طرح ظاہر ہوتی ہے انہوں نے اپنی دونوں شہادت کی انگلیوں سے اشارہ کیا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 642 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: