احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: بَابُ: النَّهْىِ عَنِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ، عِنْدَ الْحَاجَةِ
باب: قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منہ کرنے کی ممانعت۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 20
اخبرنا محمد بن سلمة، والحارث بن مسكين، قراءة عليه وانا اسمع واللفظ له، عن ابن القاسم، قال: حدثني مالك، عن إسحاق بن عبد الله بن ابي طلحة، عن رافع بن إسحاق، انه سمع ابا ايوب الانصاري وهو بمصر، يقول: والله ما ادري كيف اصنع بهذه الكراييس، وقد قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا ذهب احدكم إلى الغائط او البول فلا يستقبل القبلة ولا يستدبرها".
رافع بن اسحاق سے روایت ہے کہ انہوں نے ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو مصر میں ان کے قیام کے دوران کہتے سنا: اللہ کی قسم! میری سمجھ میں نہیں آتا کہ ان کھڈیوں کو کیا کروں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: جب تم میں سے کوئی پاخانے یا پیشاب کے لیے جائے تو قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ نہ کرے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، مسند احمد 5/414، 419، (تحفة الأشراف: 3458) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: