احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: بَابُ: الْقَوْلِ عِنْدَ دُخُولِ الْخَلاَءِ
باب: پاخانہ کی جگہ میں داخل ہونے کے وقت کون سی دعا پڑھے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 19
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: انبانا إسماعيل، عن عبد العزيز بن صهيب، عن انس بن مالك، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا دخل الخلاء، قال:"اللهم إني اعوذ بك من الخبث والخبائث".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پاخانہ کی جگہ میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: «اللہم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث» اے اللہ! میں ناپاک جنوں اور جنیوں (کے شر) سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الوضوء 9 (142)، الدعوات 15 (6322)، صحیح مسلم/حیض 32 (375)، سنن ابی داود/الطہارة 3 (4)، سنن الترمذی/فیہ 4 (5)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 9 (298)، (تحفة الأشراف: 997)، مسند احمد 3/101، 282، سنن الدارمی/الطہارة 10 (696) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: