احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: بَابُ: الأَمْرِ بِاسْتِقْبَالِ الْمَشْرِقِ أَوِ الْمَغْرِبِ عِنْدَ الْحَاجَةِ
باب: قضائے حاجت کے وقت پورب یا پچھم کی طرف منہ کرنے کا حکم۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 22
اخبرنا يعقوب بن إبراهيم، قال: انبانا غندر، قال: انبانا معمر، قال: انبانا ابن شهاب، عن عطاء بن يزيد، عن ابي ايوب الانصاري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا اتى احدكم الغائط، فلا يستقبل القبلة ولكن ليشرق او ليغرب".
ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی قضائے حاجت کے لیے جائے تو قبلہ کی طرف رخ نہ کرے، بلکہ پورب یا پچھم کی طرف کرے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: