احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: بَابُ: التَّشْدِيدِ فِي عِصْيَانِ الإِمَامِ
باب: امام اور حاکم کی نافرمانی کی شناعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4200
اخبرنا عمرو بن عثمان بن سعيد، قال: حدثنا بقية بن الوليد، قال: حدثنا بحير، عن خالد بن معدان، عن ابي بحرية، عن معاذ بن جبل، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"الغزو غزوان: فاما من ابتغى وجه الله، واطاع الإمام، وانفق الكريمة، واجتنب الفساد، فإن نومه ونبهته اجر كله، واما من غزا رياء وسمعة، وعصى الإمام، وافسد في الارض، فإنه لا يرجع بالكفاف".
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: جہاد دو طرح کے ہیں: ایک تو یہ کہ کوئی خالص اللہ کی رضا کے لیے لڑے، امام کی اطاعت کرے، اپنے سب سے پسندیدہ مال کو خرچ کرے اور فساد سے دور رہے تو اس کا سونا جاگنا سب عبادت ہے، دوسرے یہ کہ کوئی شخص دکھاوے اور شہرت کے لیے جہاد کرے، امام کی نافرمانی کرے، اور زمین میں فساد برپا کرے، تو وہ برابر سراسر بھی نہ لوٹے گا (بلکہ عذاب کا مستحق ہو گا)۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3190 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: