احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

106: بَابُ: الشَّرِكَةِ فِي الرَّقِيقِ
باب: غلام یا لونڈی میں حصہ داری اور شرکت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4703
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا يزيد وهو ابن زريع , قال: حدثنا ايوب، عن نافع، عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من اعتق شركا له في مملوك، وكان له من المال ما يبلغ ثمنه بقيمة العبد فهو عتيق من ماله".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی غلام میں اپنا حصہ آزاد کیا اور اس کے پاس غلام کی (بقیہ) قیمت کے برابر مال ہو تو وہ اس کے مال سے آزاد ہو جائے گا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الشرکة 5 (2491)، العتق 4 (2522)، صحیح مسلم/العتق 1 (1501)، سنن ابی داود/العتق 6 (3941)، سنن الترمذی/الأحکام 14 (1346)، (تحفة الأشراف: 7511)، مسند احمد (2/15) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: