احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

105: بَابُ: الشَّرِكَةِ بِغَيْرِ مَالٍ
باب: مال لگائے بغیر تجارت میں حصہ دار بننے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4701
اخبرني عمرو بن علي، قال: حدثنا يحيى، عن سفيان، قال: حدثني ابو إسحاق، عن ابي عبيدة، عن عبد الله، قال:"اشتركت انا وعمار , وسعد , يوم بدر، فجاء سعد باسيرين , ولم اجئ انا , وعمار بشيء".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عمار، سعد اور میں نے بدر کے دن حصہ داری کی، چنانچہ سعد دو قیدی لے کر آئے، ہم اور عمار کچھ بھی نہیں لائے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3969 (ضعیف) (اس کے راوی ’’ابو عبیدہ‘‘ کا اپنے باپ ’’ابن مسعود‘‘ رضی الله عنہ سے سماع نہیں ہے، نیز ’’ابواسحاق‘‘ مدلس اور مختلط ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (تقدم:3969)

Share this: