احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

107: بَابُ: الشَّرِكَةِ فِي النَّخِيلِ
باب: کھجور کے درخت میں حصہ داری اور شرکت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4704
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا سفيان، عن ابي الزبير، عن جابر: ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"ايكم كانت له ارض او نخل فلا يبعها حتى يعرضها على شريكه".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں اگر کسی کے پاس کوئی زمین یا کھجور کا درخت ہو تو اسے نہ بیچے جب تک کہ اپنے حصہ دار و شریک سے نہ پوچھ لے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الشفعة 1 (2492)، (تحفة الأشراف: 2765)، مسند احمد (2/307) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سے ثابت ہوا کہ درخت یا باغ میں حصہ داری جائز ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: