احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

60: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنَ الْخَسْفِ
باب: زمین میں دھنس جانے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5531
حدثنا عمرو بن منصور، قال: حدثنا الفضل بن دكين، عن عبادة بن مسلم، قال: حدثني جبير بن ابي سليمان بن جبير بن مطعم، ان ابن عمر، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"اللهم إني اعوذ بعظمتك ان اغتال من تحتي"، قال جبير: وهو الخسف، قال عبادة: فلا ادري قول النبي صلى الله عليه وسلم , او قول جبير.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: «اللہم إني أعوذ بعظمتك أن أغتال من تحتي» اے اللہ! میں تیری عظمت اور بڑائی کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں نیچے کی طرف سے کسی آفت میں پھنس جاؤں۔ یہ حدیث مختصر ہے۔ جبیر کہتے ہیں: اس سے مراد زمین میں دھنس جانا ہے۔ عبادہ کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے یا جبیر کا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الأدب 110 (5074)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 14 (3871)، (تحفة الأشراف: 6673)، مسند احمد (2/25)، والمؤلف في عمل الیوم واللیلة 181 (566) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: