احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

61: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنَ التَّرَدِّي وَالْهَدْمِ
باب: گر پڑنے اور مکان یا دیوار سے دبنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5533
اخبرنا محمود بن غيلان، قال: حدثنا الفضل بن موسى، عن عبد الله بن سعيد، عن صيفي مولى ابي ايوب، عن ابي اليسر، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"اللهم إني اعوذ بك من التردي والهدم والغرق والحريق، واعوذ بك ان يتخبطني الشيطان عند الموت، واعوذ بك ان اموت في سبيلك مدبرا، واعوذ بك ان اموت لديغا".
ابوالیسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من التردي والهدم والغرق والحريق وأعوذ بك أن يتخبطني الشيطان عند الموت وأعوذ بك أن أموت في سبيلك مدبرا وأعوذ بك أن أموت لديغا» اے اللہ! میں اونچائی سے گر پڑنے، دیوار کے نیچے دب جانے، ڈوب جانے، اور جل جانے سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور اس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ موت کے وقت شیطان مجھے بہکا دے، اور اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں تیرے راستہ یعنی جہاد میں پیٹھ دکھا کر بھاگتے ہوئے مروں، اور اس بات سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ (کسی موذی کے) ڈس لینے کی وجہ سے مروں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 367 (1552، 1553)، (تحفة الأشراف: 11124)، مسند احمد (3/427)، یأتي برقم: 5534، 5535 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: