احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

59: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ شَرِّ مَا لَمْ يَعْمَلْ
باب: جو کام نہیں کیے ان کی برائی سے اللہ تعالیٰ کی (پیشگی) پناہ مانگنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5529
اخبرنا محمد بن عبد الاعلى، قال: حدثنا المعتمر، عن ابيه، عن حصين، عن هلال بن يساف، عن فروة بن نوفل، قال: سالت عائشة، فقلت: حدثيني بشيء كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يدعو به ؟ قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"اللهم إني اعوذ بك من شر ما عملت، ومن شر ما لم اعمل".
فردہ بن نوفل کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ مجھے کوئی ایسی چیز بتائیے جس کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے رہے ہوں؟ وہ بولیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے: اے اللہ! میں اس عمل کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو میں نے کیا ہے اور جو نہیں کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1308 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: