احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: بَابُ: إِبَاحَةِ الذَّبْحِ بِالْعُودِ
باب: لکڑی سے ذبح کرنا جائز ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4406
اخبرنا محمد بن عبد الاعلى، وإسماعيل بن مسعود , عن خالد، عن شعبة، عن سماك، قال: سمعت مري بن قطري، عن عدي بن حاتم، قال: قلت: يا رسول الله، إني ارسل كلبي فآخذ الصيد فلا اجد ما اذكيه به، فاذبحه بالمروة، وبالعصا ؟، قال:"انهر الدم بما شئت، واذكر اسم الله عز وجل".
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں اپنا کتا چھوڑتا، اور شکار کو پا لیتا ہوں، میں پھر کوئی ایسی چیز نہیں پاتا جس سے میں ذبح کروں تو کیا میں دھاردار پتھر اور لکڑی سے ذبح کر سکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: جس چیز سے چاہو خون بہاؤ اور اس پر اللہ کا نام لو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4309 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: