احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: بَابُ: إِبَاحَةِ الذَّبْحِ بِالْمَرْوَةِ
باب: دھاردار پتھر سے ذبح کرنا جائز ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4404
اخبرنا محمد بن المثنى، قال: حدثنا يزيد بن هارون، قال: حدثنا داود، عن عامر، عن محمد بن صفوان: انه اصاب ارنبين، ولم يجد حديدة يذبحهما به، فذكاهما بمروة، فاتى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله، إني اصطدت ارنبين , فلم اجد حديدة اذكيهما به فذكيتهما بمروة , افآكل ؟، قال:"كل".
محمد بن صفوان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہیں دو خرگوش ملے انہیں کوئی لوہا نہ ملا جس سے وہ انہیں ذبح کرتے تو انہیں پتھر سے ذبح کر دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور کہا: اللہ کے رسول! میں نے دو خرگوش شکار کئے مجھے کوئی لوہا نہ مل سکا جس سے میں انہیں ذبح کرتا تو میں نے ان کو ایک تیز دھار والے پتھر سے ذبح کر دیا، کیا میں انہیں کھاؤں؟ آپ نے فرمایا: کھاؤ۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4318 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: