احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: بَابُ: إِثْبَاتِ اسْمِ الْخَمْرِ لِكُلِّ مُسْكِرٍ مِنَ الأَشْرِبَةِ
باب: ہر نشہ لانے والے مشروب پر خمر (شراب) نام کے اطلاق کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5585
اخبرنا سويد بن نصر، قال: اخبرنا عبد الله، عن حماد بن زيد، قال: حدثنا ايوب، عن نافع، عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"كل مسكر حرام، وكل مسكر خمر".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور ہر نشہ لانے والی چیز خمر (شراب) ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الٔنشربة 7 (2003)، سنن ابی داود/الٔلشربة 5 (3679)، سنن الترمذی/الأشربة 1 (1861)، 2 (1864)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 9 (3387)، مسند احمد (2/35، 98، 123)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 5676، 5677 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: