احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: بَابُ: تَحْرِيمِ الأَشْرِبَةِ الْمُسْكِرَةِ مِنَ الأَثْمَارِ وَالْحُبُوبِ
باب: مختلف قسم کے غلوں اور پھلوں سے بنی ہوئی نشہ لانے والی شراب کی حرمت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5584
اخبرنا سويد بن نصر، قال: حدثنا عبد الله، عن ابن عون، عن ابن سيرين، قال: جاء رجل إلى ابن عمر، فقال: إن اهلنا ينبذون لنا شرابا عشيا فإذا اصبحنا شربنا، قال:"انهاك عن المسكر قليله وكثيره، واشهد الله عليك، انهاك عن المسكر قليله وكثيره، واشهد الله عليك، إن اهل خيبر ينتبذون شرابا من كذا وكذا ويسمونه كذا وكذا، وهي الخمر، وإن اهل فدك ينتبذون شرابا من كذا وكذا يسمونه كذا وكذا، وهي الخمر، حتى.. عد اشربة اربعة احدها العسل".
عبداللہ بن سیرین کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آ کر کہا: ہمارے گھر والے ہمارے لیے شام کو شراب بناتے ہیں، جب صبح ہوتی ہے تو ہم پیتے ہیں، وہ بولے: میں تمہیں ہر نشہ لانے والی چیز سے روکتا ہوں، کم ہو یا زیادہ، اور میں تم پر اللہ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں تمہیں کم ہو یا زیادہ ہر نشہ لانے والی چیز سے روکتا ہوں، اور میں تم پر اللہ کو گواہ بناتا ہوں کہ خیبر والے فلاں فلاں چیز سے شراب بناتے ہیں اور اسے فلاں فلاں نام دیتے ہیں حالانکہ وہ خمر (شراب) ہے، اور اہل فدک فلاں فلاں چیز سے شر اب بناتے ہیں اور اسے فلاں فلاں نام دیتے ہیں، حالانکہ وہ خمر (شراب) ہے، یہاں تک کہ انہوں نے چار طرح کی شرابیں گنائیں ان میں سے ایک شہد تھا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 7436) (صحیح الإسناد)

وضاحت: ۱؎: یعنی نشہ لانے والی چیزوں کے نام کی تبدیلی سے اس کی حرمت پر کچھ بھی اثر نہیں پڑتا، اسی طرح اس کی حرمت پر قلت و کثرت کا کوئی بھی اثر نہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: